13 دسمبر، 2014، 1:23 PM

پرتگال

پرتگال کی پارلیمنٹ نے بھی فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کرنے کی قرار داد منظور کرلی

پرتگال کی پارلیمنٹ نے بھی فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کرنے کی قرار داد منظور کرلی

مہر نیوز/13 دسمبر/ 2014 ء : یورپ کے بیشتر ممالک کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کئے جانے کے بعد پرتگال کی پارلیمنٹ نے بھی فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کرنے کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپ کے بیشتر ممالک کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کئے جانے کے بعد پرتگال کی پارلیمنٹ نے بھی فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کرنے کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور کرلی ہے۔اطلاعات کے مطابق پرتگال کی پارلیمینٹ میں فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد پیش کی گئی جس کو بھاری اکثریت سےمنظور کرلیا گیا۔ پارلیمینٹ نے قرارداد منظور کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ فلسطین کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے۔

News ID 1846120

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha